Wednesday, September 28, 2022

وزیرخارجہ کی امریکی ہم منصب سے ملاقات،افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال

وزیرخارجہ کی امریکی ہم منصب سے ملاقات،افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال
واشنگٹن ( 92 نیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ واشنگٹن کے دوران  امریکی ہم منصب  مائیک پومپیو سے ملاقات کی ۔ دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات میں  باہمی دلچسپی کے امور ، دو طرفہ تعلقات ، افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن سے بھی ملاقات کی ۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے امریکی سینیٹرز لنڈسے گراہم اور کوری بوکر سے بھی ملاقاتیں کیں۔