Friday, September 20, 2024

وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ہونیوالا خیبرپختونخواسمبلی کا پہلا اجلاس دلچسپ رہا

وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ہونیوالا خیبرپختونخواسمبلی کا پہلا اجلاس دلچسپ رہا
August 16, 2018
پشاور( 92 نیوز) وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے ہونےوالا خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس دلچسپ واقعات سے بھرپور رہا۔آزاد رکن کی حمایت حاصل کرنے کے لئے ڈپٹی اسپیکر اور میاں نثار گل کےدرمیان کھینچا تانی ہوتی رہی ، نومنتخب وزیراعلیٰ محمودخان کی پہلے خطاب میں ہی زبان پھسل گئی، ایلیکٹ کی جگہ سلیکٹ کہہ دیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب  پی ٹی آئی کے محمود خان اور اپوزیشن کے میاں نثارگل کے حامی اپنی اپنی لابی کی جانب بڑھنے لگے۔ آزاد رکن امجد آفریدی کی حمایت حاصل کرنے کےلئے ڈپٹی اسپیکر محمودجان انہیں اپنی طرف کھینچتے رہے جبکہ اپوزیشن کے امیدوار میاں نثارگل اپنی طرف کھینچتے رہے۔اس کھینچا تانی میں جیت میاں نثار گل کی ہوئی۔ وزیراعلٰی محمود خان اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب کےلئے آئے تو ان کی زبان پھسل گئی اور  ایلیکٹ کو سیلیکٹ بول گئے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی خاتون رکن نگہت اورکزئی کا روایتی انداز بھی برقرار رہا ، نومنتخب وزیراعلٰی کو مبارک باد کے لئے تقریر کا موقع نہ ملنے پرنئی اسمبلی کا پہلا واک آؤٹ کیا۔