Tuesday, December 6, 2022

وزیراعلیٰ پن جاب کے آبائی علاقے میں بجلی فراہم کر دی گئی

وزیراعلیٰ پن جاب کے آبائی علاقے میں بجلی فراہم کر دی گئی
لاہور  ( 92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے آبائی گھر اور علاقے بارتھی  میں بجلی فراہم کردی گئی، وزیراعظم  عمران خان نے عثمان بزدار کو وزیراعلی نامزد کرتے وقت انکے گھر میں بجلی نہ ہونے کا خصوصی ذکر کیا تھا۔ ستر سال بعد پنجاب کے قبائلی علاقے اور وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کےآبائی علاقے ‘‘بارتھی’’ کی بھی سنی گئی، بجلی کی فراہمی پر جگہ جگہ جشن کا سماں  تھا ۔اس موقع پر قبائلیوں کا کہنا ہے کہ بجلی آنے کی خوشی کے اظہار کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ قبائلی عوام دشوار گزار راستوں سے بجلی کی لائن گزارکرعلاقے تک پہنچانے کو ترقی کے نئے دور کاآغاز کہہ رہے ہیں۔ قبائلی خوش اور پر امید ہیں کہ بجلی کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کے وعدوں کی پاسداری کی طرف پہلا قدم ہے  ،پنجاب کے تمام شہروں میں بلا تفریق ترقی کی ایک نئی صبح طلوع ہوچکی ہے ۔