Saturday, September 21, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کی محرم میں کور مینجمنٹ ٹیمیں اور کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب کی محرم میں کور مینجمنٹ ٹیمیں اور کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت
October 1, 2015
لاہور (92نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت اعلی سطح کااجلاس، محرم الحرام میں کور مینجمنٹ ٹیمیں تشکیل دینے اور کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں رواں برس بھی عوام کے جان ومال کے تحفظ کےلئے انتظامات گزشتہ برس سے بڑھ کر کیے جائیں گے۔ مساجد ،امام بارگاہوں، دےگر عبادت گاہوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے جبکہ اشتعال انگیز تقاریرکرنے والوں کے خلاف بلاامتیازکارروائی ہو گی۔ وزیراعلی نے تھانے، تحصیل‘ ضلع اور ڈویژن کی سطح پر کورمینجمنٹ ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔