Sunday, September 15, 2024

دہشت گردوں کو ان کی زبان میں جواب دینے کا وقت آ گیا: وزیراعلیٰ پنجاب، اعلیٰ سطحی اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان، زمبابوے ٹیم کی فول پروف سکیورٹی پر تبادلہ خیال

دہشت گردوں کو ان کی زبان میں جواب دینے کا وقت آ گیا: وزیراعلیٰ پنجاب، اعلیٰ سطحی اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان، زمبابوے ٹیم کی فول پروف سکیورٹی پر تبادلہ خیال
May 14, 2015
لاہور (92نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں صوبے میں امن عامہ کی مجموعی صورتحال، زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران سکیورٹی انتظامات، سانحہ کراچی کے تناظر میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کےلئے اقدامات کو مزید بہتر بنانے، انسداد دہشت گردی کے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کےلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں کو ان کی زبان میں مزید سخت جواب دےنے کا وقت آگیاہے، قوم کے اتحاد کی طاقت سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کو دورے کے دوران فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کےلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں اور زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ لاہور کے دوران وضع کردہ جامع سکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دورے کے دوران جامع ٹریفک پلان ترتیب دیا جائے اور ٹریفک کے متبادل روٹس بنا کر ان کی مناسب تشہیر کی جائے، کابینہ کمیٹی زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ کے دوران سکیورٹی ا نتظامات کا باقاعدگی سے روزانہ جائزہ لے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر کے ترقی کاسفر روکنے کے درپے ہیں، شرپسندوں او رملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے او ران کی بیخ کنی کےلئے کوئی کسر ا ٹھا نہ رکھی جائے، لاہو رسمیت پنجاب بھر میں موثر انداز میں سرچ آپریشن مزید تیز کئے جائیں، سرچ آپریشن کے دوران حاصل کردہ ٹیکنالوجی سے بھرپو راستفادہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارو ںکو مزید چوکس رہناہے، صوبے کے عوام کے جان ومال کے تحفظ کےلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے، نیشنل ایکشن پلان ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کا قومی ایجنڈا ہے، پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے موثر ا قدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا انسٹیٹیوٹ فار لاءاینڈ کریمنل جسٹس کی موجودہ حالات میں اشد ضرورت او رافادیت ہے، پنجاب میں انسٹیٹیوٹ فارلاءاینڈ کریمنل جسٹس کے قیام کا منصوبہ بنانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیرداخلہ کرنل(ر) شجاع خانزادہ، اراکین صوبائی اسمبلی رانا ثناءاللہ، زعیم حسین قادری، معاون خصوصی رانا مقبول احمد، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری داخلہ، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔