Friday, December 2, 2022

وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے عثمان بزدار کا نام میں نے نہیں دیا ، جہانگیر ترین

وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے عثمان بزدار کا نام میں نے نہیں دیا ، جہانگیر ترین
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین  نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے عثمان بزدار کا نام میں نے نہیں دیا۔ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے  کہا کہ عمران خان نے نام اناؤنس کرنے سے کچھ گھنٹے پہلے مجھے فون کیا اور عثمان بزدار کا تعارف کرایا۔جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں اٹھائیس اکتوبر سے گیس  بجلی چوروں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع ہوگا۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ  پی ٹی آئی کو اقتدار انتہائی مشکل حالات میں ملاہے،حکومت اگلے بجٹ پرکام کررہی ہے اسحاق ڈارنے ملکی معیشت کو تباہ کردیا۔کرپشن کرنے والوں کے خلاف ایکشن کی حمایت کرتے ہیں  اور کہا کہ ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ،تاہم نیب کو دہشت  کی علامت نہیں بننا چاہیے ۔ جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ عمران خان کے علاوہ کوئی پارٹی چیئرمین نہیں ہوسکتا،پی ٹی آئی کووسطی پنجاب میں بہت کام کرنا ہوگا ۔ اپنی نااہلی کے فیصلے کے بارے میں اُنہوں نے کہا کہ نظر ثانی کی اپیل مسترد ہونے پر دل افسردہ ہوا ، کبھی ہارس ٹریڈنگ نہیں کی  ۔