Saturday, July 27, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا لاہور میں ایکسپوسنٹر ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا لاہور میں ایکسپوسنٹر ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ
March 16, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں ایکسپوسنٹر ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ کیا۔ بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کے عمل کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ویکسین لگانے والے ہیلتھ ورکرز سے گفتگو بھی کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ویکسینیشن کیلئے آئے بزرگ شہریوں سے سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔

اس موقع پر اپنی تبدیلی سے متعلق سوال پر جواب دیا اپنے کام سے کام رکھتا ہوں، ادھر ادھر کی باتوں پر دھیان نہیں دیتا۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے چلڈرن اسپتال میں نئے ایمرجنسی بلاک کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے نئے ایمرجنسی بلاک میں علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ عثمان بزدارنے جدید آپریشن تھیٹرز کا بھی معائنہ کیا۔