لاہور: ( 92 نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا صحافی برادری کے لیے تاریخی اقدام مریم نوازشریف کا 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے وزیراطلاعات عظمی بخاری سے ملاقات کی۔ مریم نواز کا وزارت اطلاعات کو جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیدیا۔
انہوں نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کو صحافیوں کے لئے پلاٹ کی جلد از جلد فراہمی کے لیے تمام قانونی تقاضے جلد پورے کرنے کا حکم دیا۔
مریم نواز نے کہا کہ صحافی اور حکومت ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں، صحافیوں کو پلاٹ دے کر احسان نہیں کررہے یہ انکا حق ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام صحافیوں کو میرٹ اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پلاٹس دیے جائیں گے۔
وزارت اطلاعات پنجاب نے لاہور پریس کلب کے علاوہ لاہور کے دیگر صحافیوں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے اگلے دو تین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائے گا۔