Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعلی پنجاب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وفد کی ملاقات، مسائل اور سفارشات سے آگاہ کیا

وزیراعلی پنجاب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وفد کی ملاقات، مسائل اور سفارشات سے آگاہ کیا
December 16, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وفد کی ملاقات۔ وفد نے اپنے مسائل اور سفارشات سے آگاہ کیا۔

عثمان بزدار نے کہا اوورسیز پاکستانی ہمارے بھائی ہیں۔ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر ان کے دل جیت لئے ہیں ۔ اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں ۔ ماضی میں بیرون ملک مقیم پا کستانیوں کے مسائل سے پہلو تہی کی گئی۔ سابق حکومتوں نے دعوے زیادہ اور کام کم کیے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کی مخالفت کر کے اپوزیشن جماعتوں نے اپنا دوغلہ چہرہ خود بے نقاب کیا۔

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لینے پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ وفد اوورسیز پاکستانیز کا کہنا تھا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولتیں فراہم کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے وزیر اعلیٰ آفس کے دروازے کھول دیئے ہیں ۔ ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔