Tuesday, October 4, 2022

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے الحمرا آرٹس کونسل میں نایاب کتابوں کی نمائش کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے الحمرا آرٹس کونسل میں نایاب کتابوں کی نمائش کا افتتاح کر دیا
 لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بلوچ کلچرل ڈے کی مناسبت سے الحمرا آرٹس کونسل میں تصویری اور نایاب کتابوں کی نمائش کا افتتاح کر دیا۔  وزیراعلیٰ عثمان بزدار ، بلوچ کلچرل ڈے ، الحمرا آرٹس کونسل ، تصویری ، نایاب کتابوں ، نمائش ، افتتاح الحمرا آرٹس کونسل میں محکمہ اطلاعات وثقافت کے زیر اہتمام بلوچ کلچر ڈے کا اہتمام کیا گیا۔ روشنی کے رنگوں تلے سجی تقریب کی رونق کو بلوچی رقص اور میوزک نے چار چاند لگا دئیے ۔ تقریب میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پرفارمنسز سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ پنجابی، بلوچی،سندھی اور پختوں سب ایک ہی رنگ میں نظر آئے۔ بلوچی تلوار ڈانس لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ تقریب میں طالبات کے رقص  نے بھی حاضرین کی توجہ مبذول کرا لی۔