Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعلی عثمان بزدار نے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو بیس ، بیس لاکھ روپے کے چیک دیئے

وزیراعلی عثمان بزدار نے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو بیس ، بیس لاکھ روپے کے چیک دیئے
August 17, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلی عثمان بزدار سے ارشد ندیم، طلحہ طالب ، کوہ پیما ساجد سدپارہ اور شہروز کاشف کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو بیس ، بیس لاکھ روپے کے چیک دیئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیرجیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کی ملاقات ہوئی۔ فیاض الحسن چوہان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو محکمے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو اجاگر کرنے کے لئے گائیڈ لائنز دیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مخالفین خاطر جمع رکھیں، ان کی دال2023 تک نہیں گلے گی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے ٹوکیو اولمپکس کے قومی ہیروز اورپاکستانی کوہ پیماؤں کے لئے خصوصی انعامات دیئے گئے ہیں۔ وزیراعلی سے ٹوکیو اولمپکس میں نیزہ بازی او رویٹ لفٹنگ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ارشد ندیم، طلحہ طالب، کوچ سید فیاض بخاری نے ملاقات کی۔ کوہ پیماؤں ساجد علی سدپارہ اور شہروز کاشف نے بھی وزیراعلیٰ سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو20، 20 لاکھ روپے کے چیک دئیے۔ سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو 10، 10 لاکھ روپے جبکہ محکمہ انرجی کی طرف سے بھی 10، 10 لاکھ روپے دئیے گئے۔

وزیراعلیٰ نے سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے کوہ پیماؤں ساجد علی سدپارہ، شہروز کاشف کو 10،10لاکھ روپے اور کوچ سید فیاض بخاری کو 5 لاکھ کے چیک دیئے۔