Friday, October 7, 2022

وزیراعلیٰ سندھ کی 12 ربیع الاول کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ  کی 12 ربیع الاول کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کی ہدایت
کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ  مرادعلی شاہ نے 12 ربیع الاول کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا۔ مرادعلی شاہ نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن کو سراہا اور 12 ربیع الاول کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کی ہدایت بھی کی۔ آئی جی نے بریفنگ میں بتایا کہ 12 ربیع الاول کے جلوسوں کیلئے صوبے بھر میں 47 ہزار 199 افسران اور اہلکارتعینات ہوں گے۔ 2020 میں دہشتگردی کا ایک واقعہ اور ٹارگٹ کلنگ کے 8 کیس رپورٹ ہوئے۔ مزید بتاکہ 178 انکاؤنٹر ہوئے، 29 مجرم مارے گئے، 589 گرفتار ہوئے۔ اجلاس کی تفصیلات جانتے ہیں۔