Monday, September 26, 2022

وزیراعلیٰ سندھ کی پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ کی پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت
 کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت سندھ پولیس کے سینئر افسران کی بیٹھک ہوئی۔ اجلاس میں آئی جی سندھ مشتاق مہر، ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز نے شرکت کی ۔ مراد علی شاہ نے قیام امن کیلئے سندھ پولیس کی قربانیوں کا اعتراف کیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا سندھ پولیس نے بڑی دہشت گردی کے واقعات میں اہم گرفتاریاں کیں جبکہ سندھ حکومت ہر مشکل گھڑی میں پولیس کے ساتھ ہے اور مورال گرنے نہیں دیں گے ۔ پولیس جوان بھی اپنے جذبہ کے ساتھ ذمہ داریاں نبھاتے رہیں ۔ مراد علی شاہ نے کہا سندھ حکومت پولیس کے معاملات خود دیکھے گی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔