Wednesday, November 30, 2022

وزیراعلیٰ سندھ کی ٹیم نے وزیرکھیل سندھ کی ٹیم کو ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دیدی

وزیراعلیٰ سندھ کی ٹیم نے وزیرکھیل سندھ کی ٹیم کو ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دیدی
کراچی (92نیوز) دفاع پاکستان کے موقع پر محکمہ کھیل کی جانب سے مرحوم ایدھی سے منسوب ٹی ٹوینٹی میچ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی قیادت میں ایدھی وائٹ نے جیت لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے نوجوان وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کو زیر کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ٹیم جیت گئی جبکہ نوجوان وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر اور ان کی ٹیم ہار گئی۔ دفاع پاکستان کے موقع پر محکمہ کھیل کی جانب سے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا جس کو مرحوم عبدالستار ایدھی سے منسوب کیا گیا۔ ٹی ٹوینٹی کرکٹ کا میلہ سجا کراچی کے معین خان کرکٹ اکیڈمی میں۔ میچ عبدالستار ایدھی میموریل وائٹ اور عبدالستار ایدھی میموریل گرین کے مابین کھیلا گیا۔ وائٹ ٹیم کی قیادت وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کی جبکہ ایدھی گرین کی قیادت وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے کی۔ ایدھی گرین نے میچ جیتنے کے لیے ایدھی وائٹ کو 140 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں ایدھی وائٹ نے آخری اوور میں مقررہ ہدف حاصل کر کے ایدھی گرین کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایدھی وائٹ کے کپتان سید مراد علی شاہ نے میچ میں 24 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔