Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعلی سندھ کی میزبانی میں این سی او سی اجلاس ، کورونا وائرس کی صورتحال پر غور

وزیراعلی سندھ کی میزبانی میں این سی او سی اجلاس ، کورونا وائرس کی صورتحال پر غور
August 7, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی میزبانی میں این سی او سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر ، لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان ،وزیراعظم کے سی پیک اسپیشل اسسٹنٹ خالد منصور ، میجر جنرل محمود اور دیگر اجلاس میں شریک ہوئے۔

بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے چھٹے ہفتے میں داخل ہو چکے ہیں۔ ملک میں ڈیلٹا ویرینٹ کی لہر جاری ہے جو کراچی میں زیادہ ہے۔ آزاد جمہوں کشمیر میں مثبت کیسزعروج پر ہیں۔ مثبت کیسز کی شرح چھبیس فیصد ہے۔ خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں کیسز سست رفتاری سے بڑھ رہے ہیں۔

 اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح میں تین فیصد کمی آئی ہے۔ مثبت کیسز کی شرح اب  اکیس فیصد ہے۔ کراچی میں بارہ سو دس مریض تشویشناک حالت میں ہیں جو ملک میں بہت زیادہ ہے۔ کراچی میں اموات کی شرح   میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ سندھ حکومت  نے اکتیس جولائی  سے آٹھ اگست  تک کورونا  پر قابو پانے کے لیے  سخت اقدامات کیے ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔