Thursday, December 1, 2022

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کراچی پیکج سے متعلق اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کراچی پیکج سے متعلق اجلاس
کراچی ( 92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کراچی پیکج سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں مراد علی شاہ نے رکے کام جلد مکمل کرنے کیلئے سیکرٹری فنانس کو کراچی پیکج کے سارے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کردی ۔ وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کراچی پیکج سے متعلق اجلاس ہوا ،وزیر اعلیٰ سندھ نے  جناح ٹرمینل اور شارع فیصل کو خوبصورت قرار دے دیا  ۔ سب میرین چورنگی انڈرپاس کو خوبصورت بنانے کیلئے پلان مکمل کرنے کی ہدایت  بھی دی گئی ۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا چڑیا گھر کیلئے 331 ملین روپے کی اسکیم میں تاخیر ہوگئی ،  میئر وسیم اختر کے تعاون سے مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔ وزیراعلیٰ نے کہا طارق روڈ انڈرپاس کا کام اپریل تک مکمل کیا جائے جبکہ اسٹیڈیم روڈ کے ایک حصے پر ڈرینیج لائنیں ڈال کر اسکیم دسمبر تکمکمل کی جائے ۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا لیمارکیٹ کے پاس فلائی اوور کی تعمیر اور سڑکیں بہتر بنانے کی ضرورت ہے  جبکہ فوارہ چوک سے صدر تک سڑک کی کارپٹنگ جمعہ کی رات شروع کی جائے ۔