Wednesday, November 30, 2022

وزیراعلیٰ سندھ کا کلفٹن کی سڑک پر صوبائی وزراءکیساتھ کرکٹ میچ

وزیراعلیٰ سندھ کا کلفٹن کی سڑک پر صوبائی وزراءکیساتھ کرکٹ میچ
کراچی (92نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عوامی انداز۔ شہر کے دورے پر نکلے تو نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ شہر کے دورے پر تھے کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب انہوں نے نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔ وزیراعلیٰ نے کرکٹ کھیلنے والے نوجوانوں سے سوال کیا کہ بھائی ہم کرکٹ کھیل سکتے ہیں؟ نوجوانوں نے کہا کہ آپ کرکٹ کھیلیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بیٹنگ کی اور صوبائی وزیر جام خان شورو اور امداد پتافی نے باو¿لنگ کرائی۔ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے سڑک پر خوبصورت شاٹس کھیلیں اور چوکے چھکے لگائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراءکو اپنے درمیان دیکھ کر نوجوانوں نے خوشی کا اظہار کیا۔