Saturday, July 27, 2024

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی چڑیا گھر کو فطری حسن کیساتھ بحال کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی چڑیا گھر کو فطری حسن کیساتھ بحال کرنے کا اعلان
February 1, 2017
کراچی (92نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے چڑیا گھر کو فطری حسن کے ساتھ بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے چڑیا گھر کا فطری حسن بحال کرنے کے عزم کے ساتھ توسیعی منصوبے پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ بدھ کی صبح چڑیا گھر پہنچے، وزیربلدیات مئیر کراچی اور آرکیٹیکٹ ثمرعلی خان کے ہمراہ توسیعی منصوبے کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی سندھ کو آرکیٹیکٹ ثمرعلی خان نے چڑیا گھر اور سفاری پارک کو جدید طرز پر مبنی توسیع کا پلان پیش کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ سفاری پارک اور چڑیا گھر میں فطری حسن کی بحالی سے شہریوں کو صحت مندانہ تفریح میسر ہوگی۔ مرادعلی شاہ نے چڑیا گھر کی سیرکی تو انہیں اپنا بچپن یاد آگیا۔ وزیراعلیٰ نے اپنے موبائل سے پرندوں کی تصاویر بنائیں اور خوب لطف اندوز ہوئے۔ انہوں آرکیٹیکٹ کے مشورے پر چڑیا گھر کے اطراف سے تجاوزات کے خاتمہ کا بھی حکم دیا۔