Friday, September 20, 2024

وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم سے جلدازجلد مردم شماری کرانے کا مطالبہ

وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم سے جلدازجلد مردم شماری کرانے کا مطالبہ
March 1, 2016
کراچی (92نیوز) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے وزیراعظم سے جلدازجلد مردم شماری کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں مہاجرین موجود ہیں۔ مردم شماری کا عمل جلد شروع ہونا چاہیے۔ وزیراعلیٰ سندھ وزیراعظم کے سامنے معاملہ اٹھانے کے بعد ایوان کو اعتماد میں لے رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں خطاب کے د وران قائم علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں بڑی تعدادمیں مہاجرین موجود ہیں۔ وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ فوج کی نگرانی میں مردم شماری کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہر صوبے میں باری باری مردم شماری ہو جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ مردم شماری کسی صورت ملتوی نہیں ہونی چاہیے۔ وزیراعلیٰ سندھ ایوان کو اعتماد میں لینے کے بعد واپس چلے گئے۔