Friday, September 30, 2022

وزیراعلیٰ سندھ کا غیر معمولی پروٹوکول،عوام پریشان

وزیراعلیٰ سندھ کا غیر معمولی پروٹوکول،عوام پریشان
کراچی(92نیوز)سندھ کے وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ صوبے میں امن وامان کے حوالے سے بلند و بانگ دعوے تو کرتے ہی رہتے ہیں مگر سندھ کے سائیں جی نے ساری سکیورٹی آخر لگا کہاں رکھی ہے۔ وزیراعلیٰ کے پروٹوکول کا منظر کسی فارمولا ون کار ریس  کا نہیں بلکہ سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ ان گاڑیوں میں سے ایک میں بیٹھے منزل کی طرف رواں دواں ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے شہر قائد میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کے دعوے کر رکھے ہیں۔ ان کی اپنی سکیورٹی کی  گاڑیاں نہ ختم ہونے والے ریوڑ کی لائن کی طح ہے۔ شہر میں امن و امان کی صورتحال پر قائم علی شاہ کا دعویٰ ہے کہ سب اچھا چل رہا ہے ۔ عوامی حلقوں کے مطابق سیاستدانوں اور با اثر افراد کی سکیورٹی پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے جو کہ افسوسناک ہے۔