Monday, February 26, 2024

وزیراعلیٰ سندھ نے پابندیوں میں نرمی کورونا ویکسی نیشن سے مشروط کردی

وزیراعلیٰ سندھ نے پابندیوں میں نرمی کورونا ویکسی نیشن سے مشروط کردی
June 6, 2021

کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ نے پابندیوں میں نرمی کورونا ویکسی نیشن سے مشروط کردی۔

مُراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا، ہم بندشیں کھولنے کی طرف جارہے ہیں، تمام دکانداروں کو ویکسی نیشن کرانا ہوگی۔

انہوں نے کہا، اگر اسکولز کھولنا ہیں تو سارے اسٹاف کی ویکسی نیشن لازمی ہے، سرکاری ملازم ویکسین نہیں لگوائے گا تو تنخواہ روک دیں گے۔

وزیراعلیٰ مُراد علی شاہ نے سندھ کے ساتھ وفاق کے رویے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا، پنجاب کو ترقی دیں لیکن سندھ کا بھی خیال رکھیں، کل میٹنگ میں اپنا مؤقف رکھیں گے۔