Wednesday, October 5, 2022

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد
September 28, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

درخواست قائدحزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نااہلی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے آج مختصر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کر دی۔

حلیم عادل شیخ نے درخواست میں کہا تھا کہ مراد علی شاہ نے امریکہ کی شہریت الیکشن کمیشن میں چھپائی اور الیکشن کمیشن نے جھوٹا حلف نامہ جمع کروایا اس لئے وہ صادق و امین نہیں رہے۔ اس لئے انہیں آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے تحت مستقل نااہل قرار دیا جائے تاہم عدالت نے آج حلیم عادل شیخ کی یہ درخواست مسترد کر دی۔