Saturday, July 27, 2024

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کے فور منصوبے کا دورہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کے فور منصوبے کا دورہ
November 17, 2018
کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کے فور منصوبے کا دورہ کیا۔ وایف ڈبلیو اوکمانڈر بریگیڈیئر مصطفیٰ جمالی نے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی۔ کے فور پروجیکٹ 3 مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ پروجیکٹ کی لمبائی 121 کلومیٹر ہے اور کینجھر جھیل سے شروع ہو گا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کراچی کو پانی پہنچانے کیلئے اس کے علاوہ کوئی منصوبہ نہیں۔ کے فور منصوبہ مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بھی ڈیڈ لائن دینے سے انکار کر دیا۔ تاخیر کی وجہ سے منصوبے کی لاگت میں بھی اضافہ ہو گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کے فور منصوبے سے صرف کراچی کو پانی فراہم کیا جائے گا جبکہ دھابیجی سے 100 ملین گیلن اضافی پانی مارچ 2019 تک ملنا شروع ہو گا۔