Friday, September 20, 2024

پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات بیرون ملک اڑان بھرنے کو تیار

پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات بیرون ملک اڑان بھرنے کو تیار
July 3, 2021

کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات بیرون ملک اڑان بھرنے کو تیار ہو گئیں۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ آٹھ روزہ نجی دورے پر کل امریکا جائیں گے۔ انہوں نے سندھ میں اپنی ذمہ داروں سے چھٹی لے لی ہے۔

سندھ کی وزیر صحت اور آصف علی زرداری کی بہن عذرا فضل بھی انتیس دن کی چھٹی پر بیرون ملک قیام کریں گی اور اپنے نجی دورے کے دوران امریکہ و برطانیہ کا دورہ کریں گی۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی بھی جلد امریکہ روانگی کا امکان ہے۔