وزیراعلیٰ بلوچستان کا اسمبلی میں توڑ پھوڑ کرنے پر اپوزیشن سے معذرت کا مطالبہ
کوئٹہ (92 نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اسمبلی میں توڑ پھوڑ کرنے پر اپوزیشن سے معذرت کا مطالبہ کردیا۔
ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ایوان کا تقدس پامال ہوا، اپوزیشن رہنماء معاملے کو انا کا مسئلہ نہ بنائیں۔ ملوث افراد کو غلطی کا احساس کرتے ہوئے معذرت کرنی چاہئے تاکہ آنےوالی نسلوں کو مثبت پیغام دیا جائے۔