وزیراعلیٰ بزدار نے سکیورٹی انتظامات کا فضائی جائزہ لیا

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے یوم عاشورپر جلوسوں کے روٹس اور انتظامات کی سکیورٹی کا ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی جائزہ لیا۔
[caption id="attachment_239867" align="alignnone" width="626"]
وزیراعلیٰ بزدار نے سکیورٹی انتظامات کا فضائی جائزہ لیا[/caption]
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے بہترین انتظامات کیے ہیں، پولیس اور انتظامیہ وضع کردہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں ، دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری فورس چوکس ہے۔
لاہور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم عاشور کے مو قع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ لاہور میں نثار حویلی سے برآمد ہونے والا 10 محرم کا مرکزی جلوس مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے ، نثار حویلی سے برآمد ہونے والا 10 محرم کا مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مغرب کے وقت کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہو گا۔
