Sunday, September 25, 2022

وزیراعلیٰ بزدار سے تاشفین صفدر کی ملاقات، ہاؤسنگ سیکٹر منصوبوں پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ بزدار سے تاشفین صفدر کی ملاقات، ہاؤسنگ سیکٹر منصوبوں پر تبادلہ خیال
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس تاشفین صفدر چودھری نے ملاقات کی، ہاؤسنگ سیکٹر میں جاری منصوبوں اور تعمیراتی شعبہ کے فروغ کیلئے خصوصی پیکیج پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس تاشفین صفدر چودھری نے اس موقع پر راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کم آمدن والے لوگوں کے لئے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نےکی شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرتی کے سپوتوں نے ملک و قوم کے کل کو محفوظ بنانے کیلئے اپنا آج قربان کیا ہے۔