Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعلیٰ کی اسپیکر کارنر کیلئے مناسب جگہ تجویز کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ کی اسپیکر کارنر کیلئے مناسب جگہ تجویز کرنے کی ہدایت
November 11, 2018
لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو لاہور میں بھی احتجاج کے لیے اسپیکر کارنر بنانے کی تجویز دے دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے اسپیکر کارنر کیلئے مناسب جگہ تجویز کرنے کی ہدایت کر دی۔ احتجاج کرنا ہے تو ضرور کریں لیکن اب کاروباری مراکز اور شہر کی مختلف شہراہیں بند کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ جمہوی معاشروں میں پرامن احتجاج کرنا سب  شہریوں کا بنیادی حق تسلیم کیا جاتا ہے۔ ایسے میں تاریخی اہمیت کے حامل شہر لاہور میں بھی صوبائی حکومت کی جانب سے احتجاج، مظاہروں یا کسی بھی قسم کی شکایت کے لیے آواز بلند کرنے کے لیے شہر کے کسی بھی حصے کو وقف کرنے کی تجویز دی گئی۔ حکومت کی جانب سے برطانیہ کے ہائیڈ پارک کی طرز پر اسپیکر کارنر بنانے کی تجویز دی ہے جس پر وزیراعلی پنجاب کی جانب سے فوری ایکشن لیتے ہوئے منظور بھی کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر وزیر اعلی پنجاب کو باصر باغ میں احتجاجی اسپیکر بنانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ احتجاج گاہ کے اسپیکر کارنر میں ہر طرح کی شکایت کے لئے آواز بلند کرنے کی اجازت ہو گی تو وہیں اسپیکر کارنر میں سرکاری اہلکار بھی موجود ہونگے جو شکایات متعلقہ حکام تک پہنچائیں گے جس پر وزیر اعلی سیکرٹریٹ سے فوری ایکشن ہو گا۔