Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات بھی نظر انداز، فیلڈ اسپتال کی بدترین حالت برقرار

وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات بھی نظر انداز، فیلڈ اسپتال کی بدترین حالت برقرار
May 2, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس اور احکامات کا بھی انتظامیہ پر کوئی اثر نہ ہوا، لاہورایکسپوسنٹر میں قائم فیلڈ اسپتال کی بدترین حالت برقرار ہے۔ ایکسپو فیلڈ اسپتال میں مریض ایک بار پھر ہالز سے باہر نکل آئے اور احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کرتے رہے، مظاہرین نے الزام لگایا کہ ان کو ناقص کھانا دیا جاتا ہے، درجنوں مریض ایک ہی واش روم استعمال کرنے پر مجبور ہیں اور وہاں صابن مہیا کیا گیا ہے نہ ہی ہینڈ سینی ٹائزر۔ ایک مریض نے الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے انتظامیہ کو آڑھے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ایسے ماحول میں کوئی صحت یاب بندہ بھی مریض بن جائے گا، ایسا ہی کرنا ہے تو ان کو اپنے گھروں میں قرنطینہ کرا دیا جائے۔