Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعلیٰ پنجاب کی پولیس اہلکاروں کی درندگی کا نشانہ بننے والی سونیا کے گھر آمد‘ پولیس حکام کی سرزنش

وزیراعلیٰ پنجاب کی پولیس اہلکاروں کی درندگی کا نشانہ بننے والی سونیا کے گھر آمد‘ پولیس حکام کی سرزنش
October 14, 2015
مظفرگڑھ (92نیوز) سونیا کو زندگی میں تو انصاف نہ مل سکا لیکن اس کے مرنے کے بعد انصاف دلانے کے لئے سب آگے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ شہبازشریف آئی جی کے ہمراہ مظفر گڑھ پہنچے جہاں انہوں نے متاثرہ خاندان کے گھر روایتی بیٹھک کی۔ انہوں نے سونیا کی والدہ سے واقعہ کی معلومات حاصل کیں اور پولیس حکام پر برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے پہلے ڈی ایس پی کی سرزنش کی پھر انہیں معطل کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے درندگی میں ملوث تمام پولیس اہلکاروں کو چوبیس گھنٹے میں گرفتار کرنے کا حکم دیااور ورثاءکو فوری انصاف دلانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ جاتے جاتے یہ بھی کہہ گئے کہ وہ سونیا کے مقدمے کی خود نگرانی کریں گے۔ وزیراعلیٰ کی آمد پر علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ کاش وزیراعلیٰ پہلے معاملے کا نوٹس لیتے تو حوا کی ایک بیٹی ظالم سماج کی بھینٹ چڑھنے سے بچ جاتی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔