Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعلیٰ پنجاب کی آئی جی کوروزانہ قصورجاکرکیسوں پرپیشرفت کاجائزہ لینےکی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب کی آئی جی کوروزانہ قصورجاکرکیسوں پرپیشرفت کاجائزہ لینےکی ہدایت
January 13, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں قصور میں پیش آنیوالے  واقعات پرہونے والی پیشرفت کےبارےمیں بریفنگ دی گئی ۔

وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ زینب کے قاتل جلد گرفتار کئے جائیں ۔ وزیراعلیٰ کی انسپکٹر جنرل پولیس کو روزانہ قصور جا کر کیسوں پرپیشرفت کاجائزہ لینے کی ہدایت دے دی ۔

ڈی جی پنجاب فرانزک ایجنسی اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو بھی آج ہی قصور پہنچنے کاحکم دیا گیا۔