سیالکوٹ : ( 92 نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سکینڈ اور تھرڈ ایئر کے طلبا کو بھی اسکالرشپ دینے کا اعلان کردیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونہار سکالر شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے بچوں پر بے حد فخر ہے۔ انہوں نے بچوں کو مبارک دیتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج بہت خوشی ہو رہی ہے، ہونہارسکالر شپ پاکستان کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا سکالر شپ پروگرام ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہونہار بیٹے اور بیٹیوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ گارڈ آف آنر طلبہ کی قابلیت اور محنت کا اعتراف ہے۔ رانا سکندر اور انکی پوری ٹیم کو دل کی گہرائی سے شاباش دیتی ہوں۔ آج یہاں تمام تر لڑکیاں ہیں ، لڑکیاں کسی میدان میں پیچھے نہیں، یہ تمام بیٹیاں ہمارا فخر ہیں۔
ہم آج علامہ اقبال کے شہر میں کھڑے ہیں۔ طلبا نے بہت ہی اچھا کلام اقبال پڑھا، اقبال نے اپنے کلام میں نوجوانوں کا ذکر کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 30 ہزار بچوں کو سکالرشپ دی جا رہی ہیں۔ آپ لوگوں کے پاس آکر جب میں نے یہ سکالرشپز دی اور جو پیار آپ سے مجھے ملا میرے لیے یہ بہت بڑی بات ہے، انہوں نے اس بات کا دعوی کیا کہ ایک بھی سکالرشپ سفارش پر نہیں دی گئی بلکہ 100 فیصد میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے اوپر پورے صوبے کی ذمہ داری ہے ۔ یہ سکالرشپ بہت جلد سیکنڈ اور تھرڈ ائیر کے بچوں کو بھی ملے گا ۔ مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب آپ مجھے ماں کہہ کر پکارتے ہو۔
مریم نوازشریف نے کہا کہ سکالر شپ ملنے پر شکریہ ادا نہ کریں، یہ تو آپ کا حق اور محنت کا ثمر ہے۔ پنجاب بھر میں بلاتفریق سب بچوں کو سکالر شپ مل رہے ہیں اور ہونہار سکالر شپ کو30 ہزار سے 50 ہزارتک بڑھائیں گے، عوام کا پیسہ عوام کی امانت ہے عوام پر ہی لگنا چاہیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسکالرشپ پروگرام 72 ارب روپےکا ہے ، اسکالرشپ توگھربیٹھےبھی دی جاسکتی تھیں لیکن جومحبتیں اورچہرے پرمسکراہٹیں دیکھیں وہ گھربیٹھےنہیں دیکھ سکتی تھی۔
وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں 60 فیصد آبادی نوجونوں پرمشتمل ہے، نوجوان میری پہلی ترجیح ہیں، جومعیشت ڈوب رہی تھی وہ مستحکم ہورہی ہے، اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ توڑ رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ والدین کا بوجھ کم کرکےمیں اٹھاؤں گی، بچوں کی دی گئی تصاویر میرااثاثہ ہے اپنے دفترمیں لگاؤں گی، اگر ابھی اسٹیج ٹوٹنے کا ڈر نہ ہوتا تو کہتی سب اسٹیج پر آجاؤ۔
وزیراعلیٰ نے طلبا کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اسکالرشپس کے بعدلیپ ٹاپس کی پہلی کھیپ آگئی ہے، جن بچوں کے65فیصدکےزائدنمبرز ہیں سب کو لیپ ٹاپ ملیں گے اور جلد ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس نوجوانوں کو دوں گی، پنجاب کی حکومت آپ کی ہےآپ کے میرٹ کواون کرے گی۔