Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعلیٰ پنجاب کا شیخوپورہ ڈی ایچ کیو اسپتال اور جیل کا دورہ،عوامی مسائل بھی سنے

وزیراعلیٰ پنجاب کا شیخوپورہ ڈی ایچ کیو اسپتال اور جیل کا دورہ،عوامی مسائل بھی سنے
January 6, 2019
شیخوپورہ  ( 92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شیخوپورہ کاطوفانی دورہ  کیا ۔ انہوں نے  ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ڈسٹرکٹ جیل سمیت پولیس خدمت سینٹر کا سرپرائز وزٹ کیا، اس دوران شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے، عثمان بزدار کاکہناتھا کہ عوام کےمسائل جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارچھٹی کے روز سرپرائز وزٹ پر شیخوپورہ پہنچے، وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی ایچ کیو اسپتال کا دورہ کیا اس دوران مریضوں اور لواحقین نے اسپتال میں سہولیات کے فقدان سے متعلق شکایات کے انبار لگا دیئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے پر ایک ڈاکٹرکومعطل کردیا جب کہ اسپتال میں صفائی ستھرائی کی خراب صورت پر انتظامیہ کی سرزنش بھی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کانوائے ڈسٹرکٹ جیل پہنچا تو انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں،عثمان بزدار نے جیل میں خواتین بیرک کا دورہ کیا  اور خواتین قیدیوں کے مسائل سنے، ان کاکہناتھا کہ اگر کوئی زیادتی کر رہا ہے تو اس افسر کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کچن کا بھی دورہ کیا اور کھانے کامعیار چیک کیا۔ عثمان بزدار نے ضلعی انتظامیہ پولیس حکام اور صوبائی وزیر ڈیزاسٹر سے بھی ملاقات کی اور امن وامان کی صورتحال، ضلع کے مسائل اور ان کے حل پر بات چیت کی۔