Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعلیٰ پنجاب کا سرکاری رائٹنگ پیڈ مبینہ طور پر عزیز و اقارب استعمال کرنے لگے

وزیراعلیٰ پنجاب کا سرکاری رائٹنگ پیڈ مبینہ طور پر عزیز و اقارب استعمال کرنے لگے
September 12, 2019
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سرکاری رائٹنگ پیڈ مبینہ طور پر عزیز و اقارب استعمال کرنے لگے ۔ وزیراعلیٰ کے رائٹنگ ہیڈ پر دوست کو سفارشی رقعہ جاری کردیا گیا ۔ اے پی وی ڈرائیور کے لیے وزیر اعلیٰ کے رائٹنگ پیڈ پر ان کے بھائی کی جانب سے سفارشی رقعہ جاری  کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیٹر پیڈ پر سردار جعفر خان بزدار کا پیغام لکھا گیا ہے کہ گاڑی نمبر ایل ڈبلیو ایل 916 میرے عزیز کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ لیٹر پیڈ پر سردارعثمان بزدار کے بھائی سردار جعفر خان بزدار کے حوالے سے لکھی گئی تحریر جعلی ہے۔ لیٹڑ پیڈ پر کیے جانیوالے دستخط بھی جعلی ہیں۔ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔