Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعلیٰ پنجاب کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھانے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھانے کا حکم
June 3, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں آٹے، چینی، گھی، پولٹری اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام اور کے پی کے کو گندم کی فراہمی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کورونا وبا کے دوران بھی منافع کے نام پر عوام کو لوٹنے والوں کو خوف خدا نہیں۔ عوام کے مفادات کو زک پہنچانے والے ہر کارٹل کو توڑا جائے گا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد آٹے، چینی، گھی اور پولٹری کے نرخوں میں اضافہ قابل قبول نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کےخاتمے کیلئے تمام تر آپشن استعمال کیےجارہے ہیں۔ متعلقہ محکموں اور اداروں کو فصلیں بچانے کیلئے 24 گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔