Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعلیٰ پنجاب نے نماز عید پولیس لائنز میں ادا کی

وزیراعلیٰ پنجاب نے نماز عید پولیس لائنز میں ادا کی
June 5, 2019
لاہور ( 92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عید لاہور میں منا رہےہیں ، وزیراعلیٰ  نے نماز عید کے بعد ایس او ایس وییلج فیروز پور روڈ اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ بھی کیا جہاں بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عید الفطر لاہور میں منا رہے ہیں ، انہوں نے عید کی نماز پولیس لائنز میں ادا کی ۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کی ترقی، خوشحالی،استحکام،دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے دعا بھی کی ۔ وزیراعلیٰ نے پولیس لائنز میں یاد گار شہداء پر حاضری بھی دی اور یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ نماز عید کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے ایس او ایس ویلج فیروز پور روڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بچوں اوربچیوں کیلئے فراہم کی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ بھی لیا۔ وزیراعلیٰ نے زیر کفالت بچوں میں عیدکے تحائف بھی تقسیم کیے ، اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ بچے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ان کا ہر طرح سے خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ بے سہارا بچوں کی کردارسازی ایک قومی فریضہ ہے۔ہم سب کو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارچائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو  بھی پہنچے جہاں وہ بچوں میں گھل مل گئے  اور بچوں کے ہمراہ عید کا کیک بھی کاٹا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔