Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں کرپشن ختم نہ ہونے کا اعتراف کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں کرپشن ختم نہ ہونے کا اعتراف کر لیا
December 22, 2016

لاہور (92نیوز) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے اپنے دور حکومت میں کرپشن کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں لوگوں کو پیسے لے کر بھرتی کیا گیا، ساتھ ہی یہ دعوی بھی کر ڈالا کہ اب فراڈ اور دھوکہ دہی نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ارفع کریم ٹاور میں لینڈ ریکارڈ سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سسٹم سے کرپشن ابھی تک ختم نہیں ہوئی۔ لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں لاکھوں روپے کے عوض نوکریاں فروخت کی گئیں۔

وزیراعلی پنجاب نے کہاکہ نوکریاں بیچنے والے آج جیل میں ہیں۔ پٹواریوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔ اب وہ کروڑ اور ارب پتی ہوچکے ہیں۔ ان سے عوام کے پیسے واپس لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس نظام سے پٹواری تو ختم نہیں ہوا اس کا بستہ ضرور ختم ہوگیا ہے۔

شہباز شریف نے ایک طرف تو اپنے سیکرٹری اور دیگر افسران کے لئے داد تو وصول کی لیکن انہیں یہ بھی بتا دیا کہ اگر افسر شاہی سمجھتی ہے کہ میں ان کے ساتھ کرپشن کے خلاف اقدامات میں زیادتی کرتا ہوں تو وہ سن لیں میں جان دے سکتا ہوں لیکن اس راستے سے نہیں ہٹوں گا۔