لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی منگل کو لندن روانگی کا امکان ہے۔
پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز طویل عرصے سے گلے کے انفیکشن میں مبتلا ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ لندن میں اپنے ذاتی معالج سے علاج کروائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹوحکومت سے ناراض،شکوے شکایات
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ لندن ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مریم نواز کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔
نواز شریف اور مریم نواز کی لندن سے ایک ساتھ پاکستان واپسی کا امکان ہے۔