Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعلیٰ پنجاب لیہ نہ جا سکے !!! ون مین شو کا طعنہ دینے والے دیکھ لیں پوری ٹیم سیلاب متاثرین کیلئے کام کر رہی ہے : شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب لیہ نہ جا سکے !!! ون مین شو کا طعنہ دینے والے دیکھ لیں پوری ٹیم سیلاب متاثرین کیلئے کام کر رہی ہے : شہباز شریف
July 25, 2015
لاہور / ملتان (92نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب آج سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنا چاہتے تھے اس سلسلے میں انہوں نے آج لیہ کیلئے اڑان بھری مگر خراب موسم آڑے آ گیا جس پر ان کے ہیلی کاپٹر کو بستی ونڈا مولن میں ہنگامی طور پر لینڈ ہونا پڑا۔ بعدازاں وزیرا علیٰ پنجاب شہباز شریف پہنچ گئے اور میٹرو بس منصوبے کا جائزہ لیا، انہوں نے منصوبے کی جلد تکمیل کےلئے یقین دہانی بھی کرائی۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ وہ متاثرہ علاقوں کے دورے کےلئے جنوبی پنجاب آئے۔ ڈی جی خان، لیہ، رحیم یارخان اترنے کی کوشش کی لیکن خراب موسم کے باعث ملتان آگئے۔ انہوں نے کہاکہ میٹرو منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، یہ منصوبہ اپنی مقررہ مدت میں پورا ہو گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیلاب کے دنوں میں مجھے ون میں شو کا طعنہ دیا جا تا تھا لیکن اب مخالفین حالات جان چکے ہیں۔ پوری ٹیم سیلاب متاثرین کے لیے کام کر رہی ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے لوگوں کو کچھ سیکھنا چاہیے۔