Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعلیٰ پنجاب سے پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب سے پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
February 18, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کی سربراہی میں وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سینیٹ الیکشن اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عثمان بزدار نے سینیٹ الیکشن کیلئے تحریک انصاف کے امیدواروں سیف اللہ خان نیازی، اعجاز احمد چوہدری اور دیگر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا سینیٹ الیکشن میں منڈیاں لگانے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اوپن بیلٹ کی مخالفت کرنے والوں کے اندر خوف ہے اور انہیں شکست نظر آ رہی ہے۔ ہارے ہوئے عناصر کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑے گی۔ الیکشن میں شفافیت کیلئے اوپن بیلٹ ضروری ہے۔

عثمان بزدار بولے پنجاب میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کیلئے حکمت عملی طے کر لی ہے۔ انشاء اللہ سینیٹ الیکشن میں اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئیں گے۔ عوام اپوزیشن عناصر کے دوغلے چہروں کو پہچان چکے ہیں۔

 سیف اللہ خان نیازی نے کہا وزیراعظم عمران خان اور آپ نے حکومتی امور میں شفافیت کی مثال قائم کی ہے۔ عوام کو تحریک انصاف کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔ اپوزیشن کا منفی بیانیہ پٹ چکا ہے۔ سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ کی مخالفت سے ان کے چہرے سے جمہوری لبادہ اتر چکا ہے۔ یہ لوگ صرف پیسے کی سیاست کرنے کے عادی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب  سے رہنما ن لیگ  فیصل خان نیازی کی بھی ملاقات ہوئی۔ خانیوال سے ایم پی اے نے وزیراعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا ترقی ہر شہر اور علاقے کا حق ہے، ہم یہ حق ضرور ادا کریں گے۔ میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔ عوام کے مسائل جو بھی لے کر آئے گا، حل کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔ خانیوال اور مظفرگڑھ کیلئے بھی جلد ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا سیاسی جماعتوں کی لمیٹڈ کمپنیاں بنانے کا دور گزر چکا۔ ہر ایم پی اے کا حق ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشش کرے۔

فیصل نیازی بولے آپ سے مل کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔ عثمان بزدار جس طرح عوام کی بے لوث خدمت کیلئے سرگرم ہیں، ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ عثمان بزدار نے اضلاع کیلئے ترقیاتی پیکیج دے کر ارکان کے دل جیت لئے ہیں۔ ہمیں آپ کی قیادت اور پالیسیوں پر پورا اعتماد ہے۔