Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعظم سے عید سادگی کیساتھ منانے کا اعلان کرنیکی اپیل

وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعظم سے عید سادگی کیساتھ منانے کا اعلان کرنیکی اپیل
May 21, 2020
کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم عمران خان سے عید سادگی سے منانے کا اعلان کرنے کی اپیل کردی۔ کہا عید کی خوشیاں میڈیکل ورکرز کے نام کرتے ہیں۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس ماحول میں نئے کپڑوں کی بات سمجھ سے بالاتر ہے، عجیب لگا کہ کہا گیا کہ آپ کو نہیں تو دوسروں کو عید کے کپڑے پہننے ہیں، کورونا کی وجہ سے نہیں آپ کی نااہلی کی وجہ سےغربت بڑھی ہے۔ قومی سطح پر سادگی سے عید منانے کا اعلان کیا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وقت ہر چیز بتائے گا کہ کیاغلط تھا، ہماری نیت ٹھیک تھی اور کافی درست فیصلے لیے، جس طرح شاپنگ ہو رہی ہے سب نے دیکھا ہے، کیا ایسا ماحول تھا کہ لوگ بھوک سے مر رہے ہوں، معاشی صورتحال پر غلط اعداد و شمار بتا کر فراڈ کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے عید منانے گاؤں نہ جائیں، دیہات میں وباء پھیل گئی تو مشکل ہوگی، مارکیٹوں میں رش کی تصاویر دیکھنے کے بعد خوف آتا ہے۔