Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر کو قتل کی دھمکی، نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج

وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر کو قتل کی دھمکی، نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج
April 9, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ  کی مشیر براے انسانی حقوق نادیہ گبول کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر کراچی پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ فیروزآباد پولیس اسٹیشن میں  وزیراعلیٰ  کی مشیر برائے انسانی حقوق نادیہ گبول کے پی اے کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق نادیہ گبول کے پی اے محمد اشفاق نے کہا ہے کہ انہیں اور مشیر برائے انسانی حقوق سندھ کو فون پر انور شاہ نامی شخص نے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔