Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعلیٰ سندھ کی لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کیلئے 10لاکھ امداد‘ حنیف محمد اکیڈمی بنانے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ کی لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کیلئے 10لاکھ امداد‘ حنیف محمد اکیڈمی بنانے کا اعلان
August 1, 2016
کراچی (92نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرکٹ لیجنڈ لٹل ماسٹر حنیف محمد کی نجی اسپتال میں عیادت کی۔ دس لاکھ روپے کی امداد اور کر کٹ اکیڈمی بنانے کا بھی اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ لیجنڈ لٹل ماسٹرحنیف محمد علالت کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے منظور وسان کے ہمراہ ان کی عیادت کی۔ گلدستہ پیش کیا اور دس لاکھ روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پرحنیف محمد کے بیٹے سابق ٹیسٹ کر کٹر شعیب محمد نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی کاشکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے حنیف محمد کے دیرینہ مطالبے کرکٹ اکیڈمی کے قیام کا بھی اعلان کیا جس کا شعیب محمد نے خیر مقدم کیا۔