Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعلیٰ سندھ کراچی آپریشن کے کپتان ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

وزیراعلیٰ سندھ کراچی آپریشن کے کپتان ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
March 16, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ کسی بھی ملزم کو پناہ نہیں دی جا سکتی۔ سکیورٹی اداروں کو ایسی اطلاعات پر کارروائی کیلئے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ کراچی میں رینجر ز اہلکار حکومتی فیصلوں پر عمل کر رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے ایوان صدر میں وزارت کا حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں رینجرز کے سیاسی مقاصد نہیں، رینجرز حکومت کے فیصلوں پر عمل کررہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے پرچم استعمال کرنے والوں کو قانون کے حوالے کریں۔ گالی اور گولی کے کلچر کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کا فرض ہے اگر کوئی ان کے دفاتر، پرچم اور نام کو استعمال کرتا ہے تو وہ خود انہیں قانون کے حوالے کریں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی کو مذہب یا سیاست کی آڑ میں جرائم جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سلامتی کے اداروں کا احترام کرنا چاہئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کراچی میں آپریشن کے کپتان ہیں۔ آصف زرداری نے بھی حکومتی فیصلوں کی حمایت کی۔    
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔