Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعلیٰ سندھ کا پانی میں غرق شہرقائد کا دورہ‘ ہوٹل میں چائے پراٹھے کا ناشتہ

وزیراعلیٰ سندھ کا پانی میں غرق شہرقائد کا دورہ‘ ہوٹل میں چائے پراٹھے کا ناشتہ
August 6, 2016
کراچی (92نیوز) سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بارش سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران چائے کے ہوٹل جا پہنچے۔ پراٹھے کا ناشتہ بھی کیا۔ کہتے ہیں بارش کے بعد شہر کی حالت دیکھ کر افسوس ہوا۔ تفصیلات کے مطابق موسلادھار بارش سے ڈوبے کراچی کی خبر لینے کا وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کیا عہد۔ پہلے تو پروٹوکول کو روٹر بند کرنے کا حکم دیا اور پھر نکل پڑے۔ ندی نالوں کا روپ دھارے سڑکوں پر لہریں بناتا قافلہ مختلف علاقوں سے گزرتا گیا اور پھر ایمپریس مارکیٹ پہنچا۔ چائے کا ہوٹل دیکھا تو ناشتے کی طلب ہوئی اور چائے پراٹھے کا ناشتہ کیا۔ کہنے لگے کھاتے پیتے گھرانے کا ہوں۔ کھاتا پیتا رہتا ہوں۔ مراد علی شاہ نے اعتراف کیا کہ شہر کی صورتحال اچھی نہیں۔ پانی میں ڈوبی سڑکیں دیکھ کر افسوس ہوا۔ سپرمین نہیں ہوں۔ امید ہے کہ سیاسی جماعتیں اور سماجی تنظیمیں انکا ساتھ دیں گی۔ دو گھنٹے شہر میں گھوم کر مراد علی شاہ واپس وزیراعلیٰ ہاوس پہنچ گئے۔