Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعلیٰ سندھ نے کام کا آغاز کر دیا‘ چیف سیکرٹری اور آئی جی سے ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ نے کام کا آغاز کر دیا‘ چیف سیکرٹری اور آئی جی سے ملاقات
July 30, 2016
کراچی (92نیوز) گاڑیوں کی قطار میں کمی اور وقت کی پابندی کے ساتھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاوس میں قدم رکھ دیا۔ سب سے پہلے امن و امان پر بات کی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں تبدیلی آئے نہ آئے لیکن نئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے پروٹوکول میں تبدیلی آگئی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ گیارہ گاڑیوں کے قافلے میں وزیراعلیٰ ہاوس پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا اور پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکرٹری صدیق میمن اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی سمیت سندھ بھر کے امن وامان کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دوسری جانب مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران بھی وزیراعلیٰ ہاوس پہنچ گئے۔