Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز اختیارات میں 90 روزہ توسیع کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز اختیارات میں 90 روزہ توسیع کی منظوری دیدی
July 12, 2017

کراچی (92 نیوز) سندھ سرکار اور وفاق میں برف پگھلنا شروع ہوگئی، ماضی میں رینجرز اختیارات کا  تنازعہ اب خوش اسلوبی کی سیڑھیاں چڑھ رہا ہے،اس بار تو وزیراعلیٰ سندھ نے مدت کی تکمیل سے قبل ہی رینجرز اختیارات میں 90 روزہ توسیع کی منظوری دیدی۔

کراچی کے امن اور کراچی والوں کیلئے اچھی خبر آگئی، سندھ سرکار نے وفاق کو مثبت پیغام بھجوادیا، وزیراعلیٰ سندھ نے اس بار وہ کچھ کر دکھایا، جس کی کوئی امید نہ تھی، سید مراد علی شاہ نے مدت کی تکمیل سے قبل ہی رینجرز اختیارات میں نوے روزہ توسیع کی منظوری دیدی۔۔

ذرائع کے مطابق رینجرز کو پندرہ جولائی سے بارہ اکتوبر تک خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں،سندھ حکومت نے شہر قائد کے حالات کے پیش نظر اس بار رینجرز اختیارات میں توسیع پر ذرا بھی ٹال مٹول سے کام نہیں لیا،حکومت کے اس اقدام کو اچھی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔