Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز اختیارات میں ایک سال تین ماہ توسیع کر دی

وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز اختیارات میں ایک سال تین ماہ توسیع کر دی
August 1, 2016
کراچی (92نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات میں توسیع کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رینجرز کے قیام میں ایک سال اور خصوصی اختیارات میں 90 دن کی توسیع کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے محکمہ داخلہ کو فوری نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا۔ رینجرز اختیارات کی سمری وزیر اعلیٰ سندھ کی توثیق کے بعد وفاقی حکومت کو بھیج دی جائے گی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ امید ہے رینجرز اسی جذبے سے سندھ میں قیام امن کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔