Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعلیٰ سندھ نےکراچی کی صفائی کیلئے 48گھنٹے کا الٹی میٹم دیدیا

وزیراعلیٰ سندھ نےکراچی کی صفائی کیلئے 48گھنٹے کا الٹی میٹم دیدیا
August 8, 2016
  کراچی(92نیوز)کراچی والوں پر قسمت مہربان ہوگئی ،وزیراعلیٰ سندھ کو شہریوں کی تکلیف کا احساس ہوہی گیا، شہر کی صفائی کیلئے48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیدیا، کہتے ہیں کام نہ کرنے والوں کو گھر بھجوادیا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق نیو سندھ سیکرٹریٹ میں اجلاس سےخطاب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کام نہ کرنے والوں کو گھر جانا ہوگا،ندی نالوں اور میدان میں کچرا پھینکا گیا تو پولیس ذمہ دار ہوگی ،ان کا کہنا تھا کہ شہر کا حلیہ بگاڑ دیا گیا ہے،آئندہ تجاوزات اور پتھارے دکھائی دیئےتو اینٹی انکروچمنٹ والوں کےخلاف ایکشن ہوگا،رہائشی علاقوں سےبھینسوں کے باڑے فوری منتقل کئے جائیں،وزراء اور اراکین اسمبلی اپنےعلاقوں میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیں۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ ضلع جنوبی میں ایک ہزار انتالیس خاکروب کام کررہے ہیں،جس پر وزیراعلیٰ نےکہا جو کام نہیں کررہا،گھر بھجوادیا جائے،ڈی سی وسطی نےبتایا کہ دو سو پچاس ڈسٹبن آرڈر کئے ہیں،جو گیارہ اگست سے ملنا شروع ہوجائیں گے،شاہ صاحب نےکہا باتوں پر نہیں، کام پر یقین رکھتا ہوں،نتائج نظر آنا چاہئیں۔ اجلاس میں وزیر بلدیات، چیف سیکرٹری،ڈپٹی کمشنرز،مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور پولیس افسران سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔