Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور ڈی جی رینجرز ملاقات، ٹارگٹ کلنگ اور امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور ڈی جی رینجرز ملاقات، ٹارگٹ کلنگ اور امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
August 20, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ڈی جی رینجرز نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ٹارگٹ کلنگ اور امن وامان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں شہر میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ اور امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ایئر وائس مارشل فاروق حبیب نے بھی ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف اور ایئر افسر کمانڈنگ سدرن کمانڈ بھی موجود تھے۔